مظفرنگر، 26؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )ضلع میں گایوں کی اسمگلنگ کرکے انہیں ذبح کرنے کے لیے لے جانے والے دو افراد کو عدالت نے تین سال قید کی سزا سنائی ہے، یہ معاملہ 2011کا ہے۔ایڈیشنل ضلع سیشن جج ابھیمنیو نے کل گؤ کشی روک تھام قانون 1955کی دفعہ 3:8کے تحت تنویر اور شکیل کو مجرم ٹھہرایا۔دونوں پر پانچ پانچ ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔استغاثہ کے مطابق30؍جنوری2011کو پولیس نے ایک ٹرک روک کر اس میں سے 9 گایوں کو چھڑایا تھا۔انہیں ذبح کرنے کے لیے اسمگلنگ کرکے لے جایا جا رہا تھا۔اس تناظر میں تنویر اور شکیل کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔